رات کی ڈاءری سویرے سویرے***

ساتویں روزے کے اختتام کے ساتھ ساتھ ماه صیام کی رونقیں اپنے عروج په هیں.
آج مورخه 17 جولایی کا جو بخار بهت سے میڈیا پرسنز اور بھت سے سوشل 
میڈیا هینڈلرز کو چڑھا هوا تھا وه بھی 
بتدریج کم هوتا هوا کچھ عرصے میں اپنے منطقی انجام کو پهنچتا دکهایی دیتا هے….

٩٢ سے لیکر ٢٠٠٠ تک مختلف ایجنسیز کی جواینٹ انویسٹیگیشن رپورٹس کو بنیاد بنا کر بے شمار صحافی ایم کیو ایم کو غدار وطن ،جناح پور کے بانی ، اور نه جانے کیا کیا لکهتے رهے. بریگیڈیر امتیاز اور اس وقت کے سازشیوں نے میڈیا په آکے عدالتوں کے آگے متحده کی بے گناھی کی گواهی دی تب کهیں جاکر ان الزامات سے جان چھوٹی.

مختلف اینکرز نے ان گواهان کو بٹھا کر بڑے بڑے پروگرامز کیے بریکنگ نیوز چلیں کمرشلز ملے لیکن کیا کسی صحافی نے ایک دهایی سے زیاده لکھے اور پڑھے گیے کالمز اور اخبارات کی ان من گھڑک خبروں په کسی ایک صحافی نے بھی معافی مانگی.آپ لوگ دس سال سے زاید ایک مخصوص کمیونٹی کے اور ان کی چنی هویی قیادت کی کردار کشی کرتے رهے.کیا ان ذهنوں کو دھویا گیا جن میں صحافی برادری کی وجه سے زهر بھرا .کسی صحافی نے یا کسی اخبار کے مالک نے آج تک اس مخصوص کمیونٹی سے یا ان کی قیادت سے قطعی کویی معذرت تک نه کی.ان لکهنے والوں کا ان میڈیا پرسنز کا کویی احتساب هی نھیں هوتا.

پاکستانی صحافت ایک مافیه کا سا رول پلے کرتی رهی هے اور کر رهی هے.ایک مخصوص اور بڑے میڈیا گروپ کی مثال سامنے رکھیں تو انھوں نے پرو طالبان ٹی وی اینکرز بھی جمع کیے هویے هیں امریکی تھنک ٹینکس کے چڑی باز ایجنٹ بھی جمع هیں ،لبرلز بھی جمع هیں اور معتدل افراد کی اکا دکا تعداد بھی هے.اس میڈیا گروپ یا اس جیسے کسی گروپ کو جیسا اساینمنٹ ملتا هے ویسے ویسے فریکیو ینسیز  سیٹ کی جاتی هیں کبھی کسی کا والیوم بڑھادیا جاتا هے کبھی کسی کو میوٹ کردیا جاتا هے.جنرل شجاع پاشا حال هی میں که گیے 
“MEDIA PERSONS ARE BRIBED BY MONEY,WOMEN AND ALCOHOL”

آج بھی یهی سب کچھ هورها هے الطاف حسین اور متحده قومی موؤمنٹ کا میڈیا ٹراءل کیا جارها هے اور جب اساینمنٹ کا وقت ختم هوجاءے گا یا پیسه هضم هوجاءے گا تو پهر سے یه لوگ نیے دھندے تلاشیں گے.لیکن دانسته کی گیی غلطیوں کی معذرت بھی نھین   کریں گے. آج حسام بھایی کا بلاگ
پڑھا پڑھ کر وه راز بھی کھلے جو نه کھلنے والے تھے.
لنک…

http://hmkyz.wordpress.com/2013/07/17/the-sold-out-media-and-commission/

چلتے چلتے ذکر هوجاءے سحری و افطاری کے نوٹنکی بازوں کا. میرا کیا تو ریما کیا تو وینا کیا سب میسر هیں.
اگر کارٹون نیٹورک لاهور سے نشر هوتا تو سحر و افطار یقینا جان براوو کراتا.

بتاریخ:17/جولاءی/2013
By J.RAZA ZAIDI
@junaid890

Advertisements

Author: Junaid Raza Zaidi

The Only Sologon is Pakistan First

1 thought on “رات کی ڈاءری سویرے سویرے***”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s