رات کی ڈاءری سویرے سویرے.

ImageImage

 آج همارے ملک میں تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات پایه تکمیل تک پھنچے. یه ضمنی انتخاب پاکستان کی سیاسی و جمھوری تاریخ میں ایک اھم سنگ میل کی حیثیت رکھے جاییں گے که واحد انتخابات هویے که کسی نے ابھی تک کویی دھاندلی کا رونا نھیں رویا.لیکن دکھ اور افسوس کا مقام اس وقت آیا جب نوشھره ، میانوالی ، اور لکی مروت کے حلقوں میں خواتین کے ووٹ ڈالنے په پابندی کی نیوز آیی اس نیوز کا بریک یه تھا که تحریک انصاف کے عمایدین بھی خواتین ووٹروں کو قید کرنے والوں میںشامل هیں یعنی اس سازش میں شریک هیں

Image

پاکستان کی عوام نے جس سیاسی پختگی اور دلیری کا مظاھره ان انتخابات میں کیا هے اس په جتنی داد دی جایے وه کم هے.ضمنی انتخابات کے نتایج کے بارے میں بفضل تعالی هماری پیشنگوییاں سھی ثابت هویی هیں.سیاست کا مزه آیا هوگا عمران خان کو حلقه این اے 71 اور این اے 1 پشاور میں که خود عمران خان کی چھوڑی سیٹس په تحرک انصاف کے اپنے امیدوار ھارگیے. وه نشستیں جن په 75000 کی برتری تھی ان نشستوں په انصافی کینڈیڈیٹ کو 15000 سے شکست هویی.عمران خان کے لیے شرمناک مقام اس وقت آیا جب 90000 حاصل کرده ووٹوں میں سے اب پڑے کل 25000 واقعی شرمناک اور تو اور خان صاحب نے دو دن پهلے کی پریس کانفرنس میں  فرمایا تھا که مجھے میانوالی والے نھیں چھوڑیں گے

Image****یه کیا هوا میانوالی تو اپنا گاؤں تھا یهاں بھی شکست یه تو هوگیا بھت زیاده شرمناک.اور خان صاحب اور میرے تحریک انصاف کے دوستوں کو برداشت کرنا پڑے گا کیونکه یھاں وهی کاٹا جاتا هے جو بویا گیا هو.

کراچوی یعنی کراچی والا هونے کی وجه سے ھماری تمام توجه کا مرکز اپنے شھر کے ضمنی انتخابات تھے . یهاں جو نتایج آیے وه حیران کن قطعی نھیں تھے لیکن بھایی منافقت آتی نھیں سیدھی بات هے دل جھوم اٹھا که فوج پولنگ بوتھ کے اندر اور باھر دونوں اطراف تھی سختی کا عالم یه تھا که رینجرز و فوج EXPIREDشناختی کارڈ په بھی ووٹ ڈالنے نھیں دے رهے تھے. ایسے ماحول میں جب نجم سیٹھی جیسے امریکی چڑی باز متحده کو اپنے طور په پیک کرچکے هوں. عمران فاروق منی لانڈرنگ میڈیا ٹرایل حال هی میں ھوا ھو اندرونی اور بیرونی سازشیں چل رهی هوں ایسے میں متحده کا نه صرف جیتنا بلکه واضح برتری لینا کسی معجزے سے کم نھیں.اور یه معجزه ممکن ھوا رابطه کمیٹی و کارکان کے خلوص کے صدقے.میں ذاتی طور سے ان تمام مشکلات کو جانتا هوں جن کا سامنا پچھلے تین ماه میں ایم کیو ایم اور اس کی اعلی قیادت نے کیا.لیکن ان مسایل کا حل جس بردباری اور سمجھداری سے متحده نے کیا وه قابل تحسین هے.

در حقیقت پاکستانی عوام نے ووٹ اینٹی طالبان قو توں   کو دیا هے دھشت گردی کو رد کیا هے میاں صاحب کو بھی جو ووٹ پڑا تو اس کی وجه ان کی حالیه تقریر تھی جس میں دھشت گردی اور انتھا پسندوں کے خلاف جناب وزیر اعظم نے واضح پالیسی دی اور دھشت گردوں کو پوری قوت سے کچلنے کا عندیه دیا . لیکن صاحب بلور صاحب کو الله حیاتی دے آپ کی جیت 11may
والے پیڈ فرشتے ضرور دکھا گیی.  حلقه این اے 1 پشاور میں جب 90000ووٹ کاسٹ هوا تھا تو فیفن کے سربراھ مدثر اصغر نے اس وقت بھی رگنگ کے ثبوت دیے تھے لیکن سونامی کا جھاگ نیا نیا تھا بات آیی گیی هوگیی تھی.

یهاں خوشیوں کو همیشه هی دهشت گردوں کی نظر لگی هے کل آرمی ٹرک کے قریب هونے والا دھماکه بھی کسی مردود کی کاوش تھی جس کی بھرپور مذمت هونی چاهیے. ھماری فوج ھماری محافظ اور ھماری آخری امید کو بھی دھشت گردوں نے نشانه بنایا ..اس دھماکے سے پهلے تحریک انصاف کی پریس ریلیز آیی تھی جس میں آرمی کو الیکشن کے حوالے سے متنازع بنانے کی کوشش کی گیی.الزام نھیں لیکن ایک بات هے که کهیں یه دھماکه یه دھشت گردی اس بیان کا نتیجه تو نھیں.قانون نافذ کرنے والے اپنی سی تحقیق پوری کریں.اور حکومت فوج مخالف بیانات په پابندی لگوایے.

23اگست2013
جنیدرضازیدی

@junaid890

Advertisements

Author: Junaid Raza Zaidi

The Only Sologon is Pakistan First

6 thoughts on “رات کی ڈاءری سویرے سویرے.”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s