رات کی ڈایری سویرے سویرے

Image

آج مورخه 25تاریخ کا ڈاءری پیج لکهنے بیٹھے تو موضوعات بھت سارے اور باتیں بھی بھت سی هیں لیکن سب سے پهلےذکر اول بناییں گے ملک میں جاری دھشت گردی کی پرانی لهر جسے لاء اینڈ فارسمنٹ ایجنسیز هر نیے وقوعے کے بعد دھشت گردی کی نیی لھر بنادیتے هیں.بھکر ،اسلام آباد ، کویٹه ، پشین ، کراچی تمام شھر دھشت گردوں کے هاتھوں یرغمال هیں. کهیں شیعاؤں کے جنازے هیں تو کهیں قوم پرستوں کی مسخ شده لاشیں کهیں کسی کو الله نے چار پیسے دے دیے تو اسے طالبان کی پرچی اور آخر میں اس مل اونر کا یا اس انویسٹر کا اغواء هوجاتا هے.یهاں شھباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی کا آج تک پتا نه چل سکا تو ایک عام کارخانے دار کا ایک مل اونر کا یا کسی کاروباری آدمی کا کیا خاک پتا چلے گا.

 

کراچی میں پچھلے پانچ دنوں میں اوسطا 10افراد روز قتل کیے گیے.یعنی مختلف اخباری رپوٹوں کی روشنی میں کل 50افراد مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کے واقعات میں مارے گیے.اس قوم سے جینے کا حق بھی ھمارے حاکم اور ھمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے چھینتے جارهے هیں.حیدر عباس رضوی کا کینڈا میں کها گیا اک شعر هے که

 

“میرا حاکم مجھے محکوم لگتا هے
اتنا ظالم هے که مظلوم   لگتا هے..”

 

ھم ٹیکس دیتے هیں تو ان آیی جیز ڈی آیی جیز کو تنخواهیں ملتی هیں.یه پبلک سرونٹ هوا کرتے هیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمه داری عوام کے جان ومال کا تحفظ هے اور اپنی اس بنیادی ذمه داری میں یه ادارے صد فیصد ناکام هیں اور عرصے سے ناکام ھیں.

 

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کون باز پرس کرے گا کون هے اس ملک میں جس کی یه سن لیں جس کی بات ان موٹی عقل والوں کی سمجھ میں آجایے.عدلیه ان کے سامنے ناکام هےمیڈیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے رعب سے ھی باھر نھیں آرها.
(آج تک میڈیا نے انسپکٹر لیول تک کی کرپشن اور جرم ایکسپوز کیے اس سے اوپر سب اچھا هے)
یه رینجرز ، ایف سی، سی آیی ڈی ، سی آیی اے، ایف آیی اے یه مختلف ایجنسیز کے لوگ کس بات کی تنخواھ لیتے هیں . معصوم شھریوں کے خون کے پیسے لیتے هیں ، شھریوں کی لاشوں کو اٹھانے کے پیسے لیتے هیں یه کس چیز کے پیسے مراعات گھر گاڑی بنگله گارڈ ان حرام خوروں کو موٹی گردن اور لٹکی توند والوں کو کس بات کی تنخواھ دی جاتی هے.لفظ پیسه پیسه بار بار اس لیے استعمال کیاجارها هے که اور کویی لفظ یا اور کویی زبان ان کی سمجھ میں آتی نھیں هے.اس ملک په جو چندمحکمے بوجھ ھیں جن کا کویی مقصد نھیں هے ان میں سر فھرست رینجرز،ایف سی، اور پولیس هے.ان کا مقصد اس لیے آج تک سمجھ نه آسکا کیونکه یه ھر چوراهے میں سینه تان کر معصوم لوگوں کو روکتے رهتے هیں اور اپنے خرچے پورے کرتے رهتے هیں اور اسی چوراهے په ایک گاڑی شاور کرتے هویے گذرجاتی هے یا اسی چوک په ایک بلاسٹ هوجاتا هے.ان درج بالا ذکر کیے گیے اداروں کا وجود آج پورے ملک بالخصوص کراچی اور کویٹه میں اک سوالیه نشان بن چکا هے.
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

 

اے آر وایی نیوز کے پروگرام میں ڈاکٹر دانش نے عمران خان کو بلوایا هواتھا هم نے همیشه عمران کی تربیت کی بات کی عمران کی اپروچ پاکستانی پولٹکس میں بھت نان میچیورڈ رهی هے آج تو حد هوگیی باڈی لینگیویج بالکل fussسوال هوا کهیت کا تو جواب آیا کھلیان کا بات هویی پشاور کے 90000ووٹوں کی اور خان صاحب میانوالی کی دھاندلی کا ذکر لے بیٹھے.عمران اور تحریک انصاف کے دوستوں کو چاهیے که سر جوڑ کے بیٹھیں اور یه دامادوں ، بھتیجوں کو دیے گیے ٹکٹوں کی اور یه جعلی ڈگری هولڈرز دینے په قوم سےمعافی مانگیں ان نام نھاد رضاکاروں کو چاهیے که اپنے رویوں میں تبدیلی لاییں ورنه اب صورتحال یه هے که فارورڈ بلاک کهیں بنے یا نه بنےکے پی کے میں تو شروعات کا بیج بھی بودیا گیا هے.

 

چلتے چلتے ذکر کرتے چلیں که هماری ایک بھن امریکه سے آیی هویی هیں ضمنی انتخبات میں والے دن کراچی کے راؤنڈ په نکلیں واپسی میں کهنے لگیں که “..بھایی یه ملک تو خود بخود چل رها هے سیکیورٹی کا انتظام پرایویٹ گارڈز اور بیریرز کی صورت میں الیکٹریسٹی و گیس کے لوگوں کے اپنے کنڈے هیں حکومت نام کی کویی چیز اس ملک میں مجھے تو نظر نھیں آیی.یه ملک یهاں کی حکومت نھیں چلارهی یه تو خود بخود چل رها هے”
ھم کل پرسوں میں هی انشاءالله نظام تعلیم اور وزارت تعلیم میں غضب کرپشن په بات کریں گے که صوبه سندھ میں شعبه تعلیم کس طرح پٹے په پٹواریوں کو دے دیا گیا هے تعلیمی پٹواریوں کو.آج ذرا مواد مکمل هوجایے.

 

جنید رضا زیدی
25اگست2013
Twitter handle:junaid890

 

Advertisements

Author: Junaid Raza Zaidi

The Only Sologon is Pakistan First

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s