میرے میاں صاحب

ایک بھیانک عالمی سازش :
دراصل ہوا یوں کہ دنیا کے 80 ممالک کے سربراہان نے میٹنگ کر کے یہ سازش کی کہ نوازشریف کا قصہ ختم کرنا ضروری ہے ورنہ وہ پاکستان کو عالمی طاقت بنا دے گا اور پاکستان ترقی کر کے ساری دنیا سے آگے نکل جائے گا۔
 پہلے انہوں نے آئی ایم ایف کے سربراہ سے کہا کہ وہ فوری طور پر پاکستان سے قرضہ واپس مانگے مگر اس نے جواب دیا کہ مجوزہ شرائط کے مطابق ایسا ممکن نہیں ہے۔۔
پھر انہوں نے امریکی کولیشن سپورٹ فنڈ بند کروایا۔۔۔ اس سے بھی کام نہیں بن سکا ۔ وہ ہاتھ ملنے لگے کہ نوازشریف تو دے مار ساڑھے چار کی طرح دن بہ دن بجلی گھروں کے افتتاح کرتا جا رہا ہے اس کا کیا علاج کیا جائے ۔۔۔
ایک سیانے نے مشورہ دیا کہ ورجن آئی لینڈ کی کمپنی موزیک فرانسیکا کا ریکارڈ چوری کروا کے اس میں شریف فیملی کا نام ڈال دیتے ہیں۔ ساتھ اپنے اپنے ملکوں کے لوگوں کا نام بھی شامل کرنا پڑے گا تا کہ کہانی سچی لگے۔۔ 
عالمی ٹھگوں نے بے چارے نواز شریف سے کھربوں روپے کی کرپشن کروائ. ان سے فنانس کمپنیوں, سرکاری بینکوں, قرآن پاک چھاپنے والی تاج کمپنی کے ہزاروں ارب روپے غبن کرائے گئے اور یہ ساری رقم میاں صاحب کے بنک اکاونٹس میں جمع کرا دی گئی.  قرض اتارو ملک سنوارو سکیم کا سارا پیسہ دھوکے سے میاں صاحب  کے اکاونٹ میں جمع کرایا گیا اور اس سے میاں صاحب کی مزید اربوں ڈالرز کی جائیدادیں اور کمپنیاں دنیا بھر میں بنا دئ گئیں. ان عالمی نوسربازوں نے فارن کرنسی اکاونٹس بند کروا کے اس رقم سے بھی میاں صاحب کی مزید پراپرٹی بنوا ڈالی. میاں صاحب تو پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانا چاہتے تھے لیکن بے چارے اپنی بے پناہ کرپشن کی وجہ سے ایسا نہ کر سکے.   
جب یہ سارے کام ہو گئے تو بالآخر پانامہ سازش منظر عام پر لائ گئی ۔۔۔ اس سازش میں جان ڈالنے کے لئے چار ملکوں کے سربراہان نے بھی استعفی دیئے اور دنیا بھر میں بے شمار  انکوائرئیاں شروع ہوئیں مگر نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کا بال بھی بیکا نہ کیا جا سکا. 
ایک دفعہ پھر عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور زچ ہو گئیں کہ آخر نواز شریف جیسے ہر دلعزیز اور مقبول ہیرو کا کیا کریں ؟ ایک سیانے نے پھر مشورہ دیا کہ پاکستان میں ہی نواز شریف کے خلاف کچھ کیا جائے. چنانچہ ترچھی ٹوپی والے پٹھان کی منت کی گئی, شیخ رشید کو عدالت بھیجا گیا. فوج اور عدالت کو سازش میں شامل کر لیا گیا ۔۔۔ پھر جے آئی ٹی اور دیگر تفتیشی ادارے خریدے گئے ۔۔۔ تحریک انصاف کا سربراہ پہلے ہی یہودی ایجنٹ ہے ۔۔۔ اور آخر کار سب کی کاوشوں سے عالمی طاقتیں نواز شریف کو اس مقام پر لے آئی ہیں جہاں وہ سازشوں میں گھر چکے ہیں ۔۔۔ وہ تو شکر ہے میاں صاحب میں غیرت جیسی دقیانوسی عادت نہ تھی ورنہ وہ جذبات میں آ کر استعفی دے بیٹھتے اور یہ بھیانک عالمی سازش کامیاب ہو چکی ہوتی. . 

😂

Advertisements