آو بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی

Image

آو بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی
جس میں قیمت کوئی نهیں ہے تیری میری جان کی…حکموں کی بولی لگتی ہے  ایوانوں میں روز یہاں
ہوتی ہے بے خوف تجارت مذہب اور ایمان کی

دیکهو تو ہر سمت محافظ ہر سو ناکے ہوتے ہیں
پهر بهی لاشیں گرتی ہیں اور روز دهماکے ہوتے ہیں… گهومتے ہیں آزاد یہاں پر  لیکن مجرم تهانوں میں
نوٹس بورڈ پہ قیدی بس صرف ان کے خاکے ہوتے ہیں

جنگ لگی رہتی ہے اکثر کرسی پہ گهمسان کی
آو بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی.

 

یہ جو محلوں میں رہتے ہیں ان کو لیڈر کہتے ہیں
ان کو دے کر ووٹ خوشی سے لوگ ہر ایک غم سہتے ہیں….خوشحالی کا دیس ہے بچوں آنکهیں کهول کے دیکهو تم
ایک وقت کا کهانا کها کر لوگ یہاں خوش رہتے ہیں

 

بات کروں مہنگائی کی یا بجلی کے بحران کی
آو بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی.

 

دیکهو گهر سے باہر جانا لیکن خیال سے جانا تم
جتنی جلدی ممکن ہو گهر لوٹ کے واپس آنا تم…کاروبار بهت اچها ہے لاکهوں اغوا کاروں کا
اپنے آپ قریب وغیرہ سب کو یہ سمجهانا تم

جان چلی جاتی ہے پیسے نہ ہوں جو تاوان کی
آو بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی.

Author: Junaid Raza Zaidi

The Only Sologon is Pakistan First

Leave a comment